یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ
سکیورٹی کے عملے کی تبدیلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ جب چیف جسٹس نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سکیورٹی سٹاف کو بلاکر پوچھا، "ایس پی سکیورٹی کہاں ہیں؟" جس پر انہیں بتایا گیا کہ ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ کے لیے نکلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنا ضروری لیکن سفارتی کوششوں کو وقت دینا چاہیے، پاکستانی مندوب
نئے سکیورٹی افسر کی تقرری
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ایس پی سکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔ نئے ایس پی سکیورٹی نے سپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔
چیف جسٹس کی حلف برداری
یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔








