ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی، علیمہ خان
بلوچستان کی صورتحال
دنیا نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں ہیں، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں نے بچوں کو اغوا کر لیا، ویڈیو بھی ریلیز
انصاف کی عدم موجودگی
انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا معیار سب کے سامنے ہے، جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کیا جواز بنتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ہزار 428 افراد ہلاک، ایران ہیومن رائٹس
امن کی تلاش
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے۔ قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے، اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
ووٹ کی عزت
سربراہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔








