مخصوص نشستوں پرہم الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن تک کچھ نہیں کرسکتے، ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر جب تک الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے انتہائی مہنگی بلٹ پروف گاڑی خرید لی
ارکان کی پارٹی میں شمولیت
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ جو ارکان سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں وہ پچھلی تاریخوں میں جا کر کسی اور پارٹی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟ اب الیکشن قوانین میں ترمیم بھی ہو چکی ہے، جس کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے۔
سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا اختیار
سپیکر قومی اسمبلی نے استفسار کیا کہ اگر سپریم کورٹ آئین تبدیل کر سکتی ہے تو کیا یہ حق پارلیمنٹ کو نہیں؟