سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں 3 رکنی پاکستانی پارلیمینٹری وفد کی ازبکستان کے سربراہ سینٹرل الیکشن کمیشن سے ملاقات

ازبکستان کے انتخابات میں پاکستان کی شرکت
تاشقند (ڈیلی پاکستان آن لائن) ازبکستان کے انتخابات کے موقع پر عالمی مبصرین کے طور پر پاکستانی سینیٹرز کے وفد نے سینیٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ ذین الدین نظام خداییو سے ملاقات کی اور انتخابات کے حوالے سے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیئے گئے اختیارات منسوخ کر دیئے گئے
پاکستانی وفد کی تفصیلات
سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں پاکستانی وفد سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر عامر چشتی پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 48 سالہ رندیپ ہوڈا نے دیر سے شادی کرنے کی وجہ بتادی
ازبکستان کی جانب سے استقبال
پاکستانی وفد کی آمد پر ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ ذین الدین نظام خداییو نے پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے انتخابات کے موقع پر بطور عالمی مبصر دعوت قبول کرنے اور ازبکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔ چیف آف سینٹرل الیکشن کمیشن نے ازبکستان کے انتخابی عمل، ووٹنگ کے طریقہ کار، حلقہ ہائے انتخاب اور نتائج کے اعلان کے حوالے سے طریقہ کار اور اس ضمن میں ہونے والے انتظامات سے وفد کو آگاہ کیا۔
انہوں نے پاکستان اور ازبکستان میں دوطرفہ تعلقات کی مزید مظبوطی اور قربت و وسعت پر زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کی اہمیت اجاگر کی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے کل فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مظاہروں کا اعلان کر دیا
انتخابات کے انتظامات پر تبصرہ
سینیٹر عرفان صدیقی نے انتخابات کے لیے انتظامات کو سراہتے ہوئے ازبکستان کے انتخابات میں بطور عالمی مبصر مدعو کرنے پر ذین الدین اور الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ برادر ازبکستان کی انتخابی تاریخ کا یہ ایک اہم موقع ہے جسے براہ راست دیکھنے کا ہمیں موقع ملا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کے جمہوری عمل کے نتیجے میں ازبکستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مضبوط اور فعال ہوں گے اور ملک و عوام کی خدمت کے عمل کو تیز بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کونسی بھارتی اداکارہ فلم کے سب سے زیادہ پیسے لیتی ہیں؟ جواب جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
پاکستان ازبکستان دوستی گروپ
سینیٹر عرفان صدیقی نے ازبکستان کے چیف آف الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں ازبکستان پاکستان دوستی گروپ پہلے ہی بن چکا ہے، جلد ہی سینیٹ میں بھی تشکیل دیں گے جس سے دونوں ممالک کے منتخب ایوانوں میں روابط مزید مضبوط ہوں گے جبکہ معیشت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بھی مزید فروغ پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی 20: بنگلا دیش کو بھارت کی جانب سے زبردست شکست
سی پیک کا اثر و رسوخ
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سی پیک خاص طور پہ خطے کی تقدیر بدلنے کا بہت بڑا انیشیٹو ہے جس سے دونوں ملکوں کے قومی مفادات کے علاوہ باہمی تعلقات بھی فروغ پائیں گے۔
یادگاری سونئیر
قبل ازیں آمد پر پاکستانی وفد کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کو چیف آف الیکشن کمیشن ازبکستان نے یادگاری سونئیر بھی پیش کیا۔