ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل - سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں ان شاءاللہ صبح ہی اس سے نکل جائیں گے اور جو لوگ مالی طور پر کمزور تھے آج ان کی ضرورت بھی پردہ غیب سے پوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا جنون چنیوٹ کے بزرگ کو کچے کے علاقے میں لے گیا
برج ثور - سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
اپنے لئے خود فیصلے مت لیں اگر استخارے کی مدد سے چلیں گے تو نقصان نہیں ہوگا ان دنوں آپ کو اپنے گھر اور گھر والوں پر خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں، قبرستان میں موجود لوگ خوفزدہ، ادھر ادھر بھاگنے لگے
برج جوزہ - سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
آج اہم دن ہے آپ کو مشکل سے نکلنے کی خبر ملے گی اور جاری ٹینشن کا خاتمہ ہوگا جو لوگ کسی جگہ پیسہ لگانا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں ورنہ نقصان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ؛گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد و زیادتی کیس، سٹیج اداکارہ ثمر رانا گرفتار
برج سرطان - سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
اب صورت حال بہتری کی جانب جا رہی ہے آپ کو پریشان کرنے والے خود پریشان ہو رہے ہیں اس وقت آپ کی جانب سے خاموشی ہونی چاہئے اور اپنے مقاصد کی طرف پیش قدمی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے: مریم نواز
برج اسد - سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پھنسے ہوئے ہیں جو نا ممکن سا لگتا ہے حیران کن انداز سے اب اس کو ہوتا دیکھیں گے اور آپ کی ایک بڑی ضرورت بھی کسی وقت پوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا ہر سال 2 بار نئے آئی فونز متعارف کرانے پر غور
برج سنبلہ - سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آج کا دن اچھا ہے مگر جو ارادہ کرتے ہیں اس میں کمزور پڑ جاتے ہیں بنا بنایا کام خراب ہو جاتا ہے اس وقت گھر میں اعتبار والے لوگوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کرنا مناسب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف فتح پر گورنر ہاؤس سندھ میں جشن، رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ بھی لگائی گئی
برج میزان - سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ توبہ سے کام لیں کسی جگہ کسی غلطی کی وجہ سے جیسے بلاک ہو کر رہ گئے ہیں آپ اللہ پاک سے مدد مانگیں اور خود کو بھی سیدھے راستے پر لے آئیں تو زیادہ مناسب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا
برج عقرب - سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
کاروباری معاملات میں ان شاءاللہ بہتری کی امید ہے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہے اس کا بندوبست ہو جائے گا جو لوگ بے روز گار تھے اب کام پر لگ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوپ 29 اور شہباز شریف کا موثر مقدمہ
برج قوس - سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
امید ہے کہ اب بندش سے نکل جائیں گے مگر خود کو بھی تو ٹھیک کریں آپ بہت سی جگہ پر غلط ہیں اس طرح تو خرابی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور آج کوئی غلطی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
برج جدی - سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
روز گار کے حصول میں بہتری کی امید ہے جو کام کافی دنوں سے رکے ہوئے تھے وہ اب ٹھیک ہو جائیں گے اور جس بھی طرف سے خطرات تھے وہ اب دور ہوسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے، امید ہے سیز فائر برقرار رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
برج دلو - سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
جب جکڑن ختم ہو گی تو باقی سارے معاملات بھی ان شاءاللہ خودبخود ٹھیک ہو جائیں گے اس لئے آج شام تک ایسی صورتحال بن سکتی ہے آپ کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہو گی۔
برج حوت - سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
زندگی کے کئی معاملات اب ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور اللہ پاک بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتے جو خود اپنی حالت کو بدلنے کی کوشش نہ کرے قدرتی موقع دے رہی ہے تو فائدہ اٹھا لیں۔