ذہین بچے، حسین کلیاں، گلاب پتے بکھر گئے ہیں۔۔۔
زلزلے کی تباہی
یہ زلزلے شہر روشنی کے، بدل گئے نالۂ وفغاں میں
نوائے غم ہے ہر اک صدا میں
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات، آئینی ترامیم پر اتفاق
محبتوں کی چوٹ
مہکتی شاموں کے پھول چہرے، دھویں کے بادل میں اٹ گئے ہیں
محبتوں کی امین دھرتی میں جامِ نفرت چھلک رہا ہے
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
اجڑے سہاگ
سہاگ کتنے اُجڑ گئے ہیں، یتیم بچے بِلک رہے ہیں
اُداس مائیں، عظیم بچوں کی سرد لاشوں پہ بال کھولے تڑپ رہی ہیں
یہ بھی پڑھیں: چین کا 9 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان
معصومیت کا نقصان
جگر کے ٹکڑے، نجانے کتنے عظیم ماؤں کے بازوؤں میں
لہو میں رنگے تڑپ تڑپ کر گزر رہے ہیں
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم، کل دوبارہ ہوگا
عصمت کی تلاش
حیا کی پتلی جوان بیٹی، سڑک پہ بکھری حریص نظروں سے منہ چھپائے
روائے عصمت کو ڈھونڈتی ہے
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس
خوابوں کا بکھرنا
جواں سہارے، ضعیف آنکھوں سے خون بن کر حسین دھرتی پہ گر رہے ہیں
بکھر گئے ہیں، وہ خواب سارے، جو ہم نے دیکھے تھے خون دے کر
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کلاشنکوف کے ساتھ بینک کیش وین لوٹنے والا ملزم ‘سفید جوگرز’ کی وجہ سے کیسے گرفتار ہوا؟
دکھ اور غم کی فضاء
دیار تاباں نظر تجھے کس کی کھاگئی ہے
سکوں ہمارا تباہ کر کے خوشی سے دشمن اُچھل رہا ہے
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا
درد کی داستان
مہکتا گلشن حسین دھرتی کا جل رہا ہے
وطن کی بیٹی کے سر سے چادر، بدن سے زیور بھی چھن گیا ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
نظام کی خرابی
ذہین بچے، حسین کلیاں، گلاب پتے بکھر گئے ہیں
شراب، رشوت، قماربازی، حیا، تحفظ کا ذکر چھوڑو
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟
موت کی چھاؤں
یہاں تو مسجد میں ہیں دھماکے، جنازہ گاہیں لہو لہو ہیں
گھروں میں رہنا ہوا ہے مشکل، گھروں سے باہر بھی موت رقصاں
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا ٹرائل کب تک مکمل ہوگا؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
سیاست اور حقیقت
وطن کا دشمن اُٹھائے سرہے، مگر سیاست بھی بام پر ہے
غرض کے اندھے، سبھی وڈیرے سیاسی جلسوں میں نام اپنا کمارہے ہیں
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد حملے کا ردعمل:ترکیہ کی عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
جمہوریت کا حاصل
مگر یہ دعویٰ ہے حکمراں کا، یہ مملکت ہے عظیم جس میں
ہماری طاقت جمہوریت ہے
زندگی کی حقیقت
اگر یہی وہ جمہوریت ہے، تو میری توبہ ہے زندگی سے
کلام: گل بخشالوی (کھاریاں)