خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ بہادر کشمیری جبر، ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرتے ہوئے حقِ خودارادیت کے لیے کوشاں ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Saudi Arabia and Pakistan Poised for $2 Billion Investment Agreement
بھارت کے قبضے کی مذمت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف 77ویں یومِ سیاہ پراپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کی طرح میرے دل کے بھی بے حد قریب ہے۔ کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ
کشمیریوں کی حمایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے دعا گو ہے۔
عالمی حمایت کا مطالبہ
ہم عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر کا مستقبل روشن ہے، یقین ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔