انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا، تین نومبر تک جاری رہے گی
انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی فیول ایوریج کو بہتر بنانے کے مفید مشورے
مہم کی تفصیلات
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا بیان: تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں!
پولیو کیسز کی معلومات
رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 41 پولیو کیسز سامنے آئے جن میں سے 12 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے۔ جبکہ سندھ بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے شوقین افراد جو نیا ملک قائم کرنا چاہتے ہیں
ورکرز اور سکیورٹی انتظامات
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے جن کے لئے 19 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔
کراچی میں پولیو وائرس کا خطرہ
ای او سی کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔