قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سے استعفیٰ دینے کے بعد گیری کرسٹن نے بڑا اعلان کر دیا
گری کیری کرسٹن کا استعفیٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات سامنے لانے کا اعلان کر دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
بیان کا اعلان
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گیری کرسٹن کا کہناتھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان پڑھاہے، مستعفیٰ ہونے پر آج ہی اپنا بیان جاری کروں گا جس میں عہدے سے استعفیٰ دینے کی تمام وجوہات بیان کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پریس کلب میں 3روزہ کتاب میلے کا آغاز کل ہو گا ، بک رائٹرز کلب کی شہریوں کو شرکت کی دعوت
نئے امیدواران
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن کا استعفا منظور کیے جانے پر جیسن گلیسپی اور عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، بھاری جرمانہ عائد
معاہدے کی تفصیلات
معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کر سکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔ گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا آئینی ترمیم پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے، ذرائع پی ٹی آئی
ورلڈ کپ کی تیاری
گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 سے دس روز قبل قومی ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا لیکن گیری کرسٹن اختیارات محدود کیے جانے پر ناخوش تھے۔ سلیکٹرز کو 15 رکنی ٹیم اور پلیئنگ الیون کا اختیار سونپنے اور اس کا کھل کر اظہار انہوں نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بھی کیا تھا۔
نئی سلیکشن کمیٹی کے اثرات
واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے بعد کپتان اور کوچ کے اختیارات محدود کر دیے گئے تھے۔