آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: شیخ وقاص اکرم
پی ٹی آئی کے رہنما کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ہو یا اٹھائیسویں، ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد
سلمان اکرم راجا کی صورتحال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم راجا ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144، پولیس کے ساتھ رینجرز اور آرمی کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے
فیصل چودھری کا کردار
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فیصل چودھری قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ائیرچیف کی ملاقات، دفاع تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
وزیراعظم کے مشیر کی وضاحت
بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر ہوگا تاہم انہوں نے وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات میں 27 ویں ترمیم سے متعلق اتفاق رائے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا تھا۔
رانا ثنا اللہ کا بیان
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں موجود تھا، میٹنگ میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، میٹنگ میں مختلف نوعیت کے معاملات زیر غور آئے۔








