راولپنڈی ڈویژن میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع راولپنڈی میں کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اسی طرح ڈویژن بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ڈائریکٹر ہیلتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر، ڈبلیو ایچ او نمائندگان سمیت دیگر ضلعی افسران بھی وہاں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھٹو نے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے کراچی تک سفر کیا، ہر سٹیشن پر ہزاروں افراد جمع ہو جاتے اور اعلان تاشقند کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے

مہم کی تفصیلات اور اہداف

بعد از مہم اس سال کی تیسری NID کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم یکم نومبر تک جاری رہے گی۔ پچھلے چار ماہ میں 02 بار ڈھوک دلال اور 03 بار صفدر آباد کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ماحولیاتی سیمپل کا پازیٹو ہونا خطرے کی علامت ہے جس سے بچنے کے لیے حفاظتی قطرہ جات نہایت ضروری ہیں۔ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے جس کے لئے والدین، اساتذہ اور علمائے کرام حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:فلیٹ سے ملنے والی 4لاشوں کا معمہ حل،قاتل انتہائی قریبی نکلا

بچوں کی ویکسی نیشن کے انتظامات

اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 10 لاکھ 57 ہزار 756 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں گھر گھر قطرے پلانے کے لیے 3 ہزار 717 موبائل ٹیمز فرائض سر انجام دیں گی۔ اسی طرح بس سٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز، مین بازاروں اور بچوں کی زیادہ آمد و رفت کے مختلف پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن کے لیے 163 ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں قائم 330 مراکز صحت پر بھی پولیو ویکسی نیشن کی سہولت میسر ہو گی۔

انتظامات کی نگرانی

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کے لئے 245 یو سی ایم اوز اور 870 ایریا انچارج فرائض سر انجام دیں گے۔ کمشنر راولپنڈی نے انتظامات کا تنقیدی جائزہ لے کر ضروری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی لاپرواہی قابل برداشت نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...