سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب، ایجنڈے بھی جاری

اسلام آباد میں اہم اجلاس کا انعقاد

ایوان بالا (سینیٹ) اور ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے اجلاس آج طلب کر لئے گئے۔

سینیٹ اجلاس کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا ہے۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس کی شروعات پاکستان اور روسی فیڈریشن کے قومی ترانوں سے ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خصوصی نشست سے استقبالیہ خطاب کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان خصوصی، روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو خطاب کریں گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔

اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ بلوچستان کے وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کی فیس ادائیگی کے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...