کراچی: ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں دو فیملیز آپس میں لڑ پڑیں

کراچی میں خاندانی جھگڑا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر کے ایک ریسٹورنٹ میں دو فیملیز کے درمیان جھگڑا پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 175سے ہٹ کر بھی سویلینز کےملٹری ٹرائل کی اجازت ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل کا خواجہ حارث سے استفسار
مقدمہ درج
ایک فیملی کی جانب سے دوسری فیملی کے خلاف واقعے کا مقدمہ درحسینی تھانے میں رجسٹر کرایا گیا ہے، جس کی درخواست شاہد لاشاری بلوچ نے دی۔
واقعے کی تفصیلات
مقدمے کے متن سے معلوم ہوا ہے کہ مدعی نے بیان دیا کہ وہ بینک میں کام کرتا ہے اور اپنی فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آیا تھا۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ جب اس کی سالی نے برابر والی ٹیبل سے کرسی اپنی طرف کھینچی، تو دوسری فیملی کی خاتون نے اسے دھکا دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مار پیٹ شروع کر دی۔