فتنہ ختم ہونے جا رہا ، گھس بیٹھیوں کی سیاست اپنے آخری دموں پر ہے: مریم نواز
مریم نواز کا پیغام
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ "پیشگوئی کررہی ہوں کہ یہ فتنہ ختم ہونے جارہا ہے، گھس بیٹھیوں کی سیاست اپنے آخری دموں پر ہے، سیاست اور گالم گلوچ سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، عملی کام کرنے پڑتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے 3 فیصلوں کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر کردیں۔
کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب
حافظ آباد میں وزیراعلیٰ کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ "کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے دن رات کوشش کررہے ہیں، کسان کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، وکیل سلمان صفدر کا عدالت میں بیان
کسانوں کی حمایت
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ "اس بار کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی لیکن جہاں مجھے عوام کی روٹی کا خیال کرنا ہے وہاں کسان بھائیوں کا بھی خیال کرنا ہے۔ ہمیں ایسی پالیسیاں بنانی ہیں کہ میرے کسان بھائیوں کو نقصان نہ ہو اور کسان کارڈ اس سلسلے کی سب سے بڑی کڑی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے برطانیہ کا سفر آسان ہو گیا، برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کروادیا
براہ راست کسانوں کی مدد
انہوں نے کہا کہ "کسان کارڈ کے ذریعے ہم براہ راست کسان تک پہنچ رہے ہیں، بیچ میں کوئی مڈل مین، کوئی آڑھتی اور کوئی بلیک میلر نہیں ہوگا۔ میرا مقصد تھا کہ کسان بھائیوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے اور انہیں کسی آڑھتی اور مڈل مین کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا پڑے۔"
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
گندم کی خریداری کی حقیقت
مریم نواز نے مزید کہا کہ "یہ بھی غلط نظریہ ہے کہ حکومت کسان سے گندم خریدتی ہے۔ کسان تو اونے پونے داموں آڑھتی کو فصل بیچ دیتا ہے تاکہ اسے اگلی فصل کے لئے قرضہ مل جائے۔"
یہ بھی پڑھیں: لاہور: فائرنگ کرنے والی خاتون مقدمے سے بری
قیمتوں میں کمی
انہوں نے کہا کہ "آڑھتیوں سے گندم نہ خریدنے کے فیصلے سے کھاد، ڈی اے پی اور بیج کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور کسان کے منافع میں اضافہ ہوگا۔ یوریا کی بوری 6 ہزار روپے سے 4400 پر آگئی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں: سفیرِ پاکستان رضوان شیخ
کسان کارڈ کی کامیابیاں
وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا کہ "کسان کارڈ ایکٹیویٹ ہوتے ہی کسانوں نے اس کے ذریعے کچھ دنوں میں 6 ارب روپے کی خریداری کرلی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ام القوین میں ڈرون حملہ
کسانوں کو تحفے
انہوں نے بتایا کہ "ایک سے ساڑھے 12 لاکھ ایکڑ تک زمین پر گندم اگانے والوں کو کسان کارڈ ملا ہے اور 25 ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کرنے والے ایک ہزار کسانوں کو بطور تحفہ ٹریکٹر دیے جائیں گے۔"
یہ بھی پڑھیں: شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد
زرعی اصلاحات
مریم نواز نے کہا کہ "غریبوں کا کچن چلانے کے لیے 3 ارب روپے کے پیکیج سے ہر شہر میں آلو، پیاز، ٹماٹر کاشت کرنے جارہے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع میں ملاقات، انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق
موجودہ حکومت کی کامیابیاں
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ "لوگ کسان کے لئے سیاسی نعرے بہت لگاتے ہیں مگر کسانوں کے لئے عملی اقدامات صرف مسلم لیگ ن نے کئے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا ممکنہ توانائی بحران کے پیش نظر تمام یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان
معاشی ترقی
انہوں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "آج نواز شریف کی حکومت ہے تو مہنگائی نیچے آرہی ہے۔ غیر ملکی مہمان آرہے ہیں، کانفرنسز ہورہی ہیں، بیرونی ممالک کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
آنے والے وقت کی تبدیلی
مریم نواز نے پیشگوئی کی کہ "یہ فتنہ ختم ہورہا ہے اور سیاسی گھس بیٹھیوں کی سیاست اپنے آخری دموں پر ہے۔"
وزیراعلیٰ کی حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ "باہر یہ جو بھی بات کریں، فون کرکے ہمارے محکموں کو کہتے ہیں کہ ہم اپنے وزرا کی ٹیمیں بھیج کر وزیراعلیٰ پنجاب کے منصوبے سٹڈی کروانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے صوبے میں بھی ان پر عملدرآمد کر سکیں۔"








