نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری کا معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے اٹھادیا
نادیہ کھر کی گرفتاری کی مخالفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری پر سپیکر ملک محمد احمد خان کو مخاطب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوشاب، بڑی بہن نے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کردیا
احتجاج کے بعد گرفتاری کا حال
صوبائی اسمبلی میں اپنی گرفتاری پر نادیہ کھر نے تقریر کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے واپس آئی تو پولیس میرے گھر پہنچی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس 1لاکھ 10ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
پولیس کی کارروائی پر سوالات
انہوں نے کہا کہ میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تو پولیس سے پوچھا کیا آپ کے پاس سپیکر پنجاب اسمبلی کا خط ہے؟
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا کوئی پائلٹ ہماری حراست میں نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا
سپیکر کا مؤقف
نادیہ کھر نے استفسار کیا کہ اسپیکر صاحب آپ نے کہا تھا کہ میری اجازت کے بغیر کوئی گرفتاری نہیں ہوگی؟
اس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ جو گرفتاری کی بات کر رہی ہیں، میں آپ سے زیادہ اس کی مذمت کرتا ہوں۔ میں کسی کو رولز 77 کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، پرامن احتجاج آپ کا آئینی حق ہے۔
قانون کی عملداری کی یقین دہانی
ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ بے ایمان نہیں ہوں، دوسرے صوبے سے اٹھ کر کوئی امن و امان خراب کرے گا تو ایکشن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں، پولیس نے پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کچھ کیا تو سخت ایکشن لوں گا، آپ کے پر امن احتجاج میں تشدد آیا تو کارروائی کرنا پولیس کا حق ہے۔








