پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، خود کو پارلیمنٹیرین کہتے شرم آتی ہے، اسد قیصر

اسد قیصر کا صدمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، ہمیں خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قیدی تک قونصلر رسائی
قومی اسمبلی میں خطاب
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ چوہدری مختار علی اور مبارک زیب پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں، جو حکومت کو ووٹ دے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوچھیں، جو 5 ووٹ ملے ہیں کیا وہ خریدے ہیں؟ جس طرح آئینی ترمیم کی گئی، وہ جمہوریت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا اپنے حلقے کا ہنگامی دورہ ،اہم شخصیات سے ملاقات ، دیرینہ کارکن کی وفات پر فاتحہ خوانی
پی ٹی آئی رہنما کا اظہار خیال
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عادل بازئی کے پلازے کو توڑا گیا، ہمیں شرم آتی ہے جب ہم خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں، پاکستان میں جمہوریت ہار گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے۔
سینیٹ کی اہمیت
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ فیڈریشن یونٹ ہے، پوچھتا ہوں کہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر کیا سینیٹ مکمل ہے؟
حق کا مطالبہ
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے خیبر پختونخوا ہاؤس کو جیسے سیل کیا گیا ہے، وہ صوبے کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے، جلسے جلوس ہمارا بنیادی حق ہے، لیکن ہمیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔