میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، رمیز راجا کی وضاحت
رمیز راجا کی وضاحت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے انٹرویو کے دوران متنازع سوالات پوچھنے پر وضاحت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے سے فوری مدد کی اپیل
سوالات کا مقصد
اپنے بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے۔ پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ کسی نے مکمل انٹرویو نہیں دیکھا تو میں بات نہیں کروں گا۔ ان کا سوال یہ تھا کہ 6 میچز ہارنے کے بعد افراتفری تھی، میں نے شان مسعود سے پوچھا کہ شکست کے بعد کیسے صبر و تحمل پیدا کیا؟
یہ بھی پڑھیں: یحییٰ السنوار: غزہ میں ہلاک ہونے والے حماس کے رہنما کون تھے؟
شان مسعود کے بارے میں
انہوں نے کہا کہ شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ سے متعلق بات ہوتی رہتی ہے۔ شان مسعود کا لیگ کی طرف شاٹ کھیلتے ہوئے مسئلہ ہے جس پر سوال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جیت کے بعد ہم بھول جاتے ہیں کہ بہت منزلیں طے کرنی ہیں۔ پاکستان چھ ٹیسٹ میچز ہار گیا تو میں نے نہیں کہا کہ شان مسعود کو ہٹا دیں۔
سوشل میڈیا کی تنقید
انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا، مجھ پر دباؤ رکھنے کے لیے سیاست کی جاتی ہے۔ جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔