کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 2 مغوی بازیاب

مشترکہ آپریشن میں دو مغوی بازیاب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع شکارپور کی حدود میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے 2 مغوی بازیاب کروالیے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛دفتر خارجہ کا غیرملکی سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ
آپریشن کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شاہزیب چاچر نے کہا کہ کچوکیٹی میں مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو 2 مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بازیاب کیے جانے والوں میں پنجاب کا رہائشی عبدالحمید بلوچ اور کراچی کا رہائشی علی عباس شامل ہیں، ڈاکوؤں نے دونوں شہریوں کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کرکے اغوا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی “فائنل کال”: خیبرپختونخوا کے مقابلے میں پنجاب اور سندھ سے کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شامل کیوں نہیں ہوئی؟
پچھلا واقعہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شکارپور میں ہی پولیس اور رینجرز نے کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد 2 کمسن مغوی بچوں اور ایک پولیس اہلکار کو بازیاب کرالیا تھا۔ پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کچے میں ناپرکوٹ تھانہ کی حدود میں آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 سالہ ولید میمن اور 2 سالہ ناصر عباس سمیت محمد اسماعيل شرنامی اہلکار کو بازیاب کر لیا گیا تھا۔
گرفتاری اور فرار
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہوگئے تھے۔