پاکستان نے اہم معاملے پر روس سے مدد مانگ لی
صدر مملکت کی روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے روس سے برکس کارکن بننے کیلئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 روز سے کوالالمپور ائیرپورٹ پر محصور پاکستانی تاحال وطن نہ آسکے
ملاقات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں
تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں
ثقافتی روابط اور اقتصادی تعاون
صدر مملکت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں، جن کے لئے پاکستان میں روس کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کر گئے
برکس میں شمولیت کی حمایت
آصف زرداری نے دورہ اشک آباد کے دوران روسی صدر کے ساتھ بات چیت کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے برکس کارکن بننے کیلئے روس کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی درخواست کی۔
علاقائی اور عالمی تعاون
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ برکس کا رکن بننے سے علاقائی اور عالمی تعاون میں اپنے کردار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ فریقین نے علاقائی روابط، تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن روسی فیڈریشن کونسل کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔