مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس: پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: صلح کیلئے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑا ، ایک شخص ہلاک

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔ سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت: وزیر اعلیٰ کا سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت

مقدمات کی تفصیلات

وکیل بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ چاروں صوبوں میں بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا میں تو کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہوگا؟ ایف آئی اے، اینٹی کرپشن، نیب اور دیگر اداروں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

عدالت کا استفسار

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہم بس بیل دے سکتے ہیں، دوسرے صوبوں کے لیے؟ جس پر وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ اگر عدالت سے کوئی حفاظت مانگے تو عدالت ضمانت دے سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سمجھایا جائے کیا باقی صوبوں کے لیے عدالت ضمانت دے سکتی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ آپ نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو راہداری ضمانت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ایک بار پھر ووٹ نہ دینے کا اعلان

راہداری ضمانت کی منظوری

عدالت نے بشری بی بی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات مانگ لی۔ درخواست گزار کے خلاف درج کسی بھی مقدمے کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ عدالت نے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بشریٰ بی بی کا فیصلہ

بعدازاں بشریٰ بی بی نے راہداری ضمانت کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد راہداری کی ضرورت نہیں، تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت مل چکی ہے۔ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...