مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دو دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی، جبکہ انڈوں کی قیمت بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں: بلاول بھٹو
قیمتوں میں بڑی تبدیلی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 44 روپے فی کلو کی کمی ہو گئی ہے۔ مرغی کا گوشت آج بھی 18 روپے فی کلو سستا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جیل سے باہر ہوتا تو سیلاب زدگان کے لیے ضرور ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ کرتا، عمران خان
سرکاری نرخنامے کی معلومات
سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 533 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب کے دوران دولہا سردی لگنے سے بے ہوش، ہوش میں آیا تو دلہن نے کیا کیا؟ حیران کن واقعہ
زندہ برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی
دو دن میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز 13 روپے کی کمی ہوئی جبکہ آج فی کلو قیمت میں 12 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 368 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 354 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
انڈوں کی قیمت میں اضافہ
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن قیمت 316 روپے تک پہنچ گئی ہے۔