ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ لے لیا

فخر زمان کا بڑا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے ٹور سے باہر ہونے کے بعد اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے غلط اندازہ لگایا، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: شازیہ مری
بھائی کی تصدیق
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فخر زمان کے بڑے بھائی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں گوہر زمان نے کہا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیکس بحال، مارکیٹوں میں ہلچل، غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی نیندیں اڑ گئیں
کمپنی کے ساتھ تعلقات
واضح رہے کہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سے منسلک ہیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے۔ مبینہ طور پر پلیئر ایجنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 نومبر کو ہو گی
شکایت اور مشکلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ پوسٹ کی گئی، اور سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔
کیریئر کی صورتحال
خیال رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی۔ جبکہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا۔