ضلع کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید

حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید

پاراچنار (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے چار خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: صدر مملکت

علاقے میں بے یقینی کی صورتحال

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ضلع میں بے یقینی صورتحال کی وجہ سے 15 لاکھ باشندوں کو روزمرہ کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے، جبکہ کئی سڑکیں بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی معمر خاتون کے سر پر سینگ نکل آیا

حملے کی تفصیلات

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لئے تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید

علاقائی مسائل

دریں اثنا مقامی افراد نے سڑکیں بند ہونے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال لے کر نہیں جا سکتے، مزید یہ کہ علاقے میں ادویات کی شدید قلت ہے۔ پاراچنار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید میر حسین جان نے بتایا کہ ایسے مریض جنہیں علاج کے لئے دوسرے ہسپتالوں میں بھیجنے کی ضرورت ہے، انہیں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے منتقل نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز

سڑکوں کی بندش اور اس کے اثرات

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ سڑکیں بند کرنے کے بجائے محفوظ بنائی جائیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے بچے سکول نہیں جا سکتے اور یہ بھی بتایا کہ جن علاقوں میں سکول کھلے ہیں، وہاں ایندھن کی قلت کے باعث طلبہ کو لے جایا نہیں جا سکتا۔

کسانوں اور تاجروں کی مشکلات

کسانوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے بیج بروقت ضلع میں نہیں پہنچ سکے، اس کے علاوہ علاقے میں کھاد کی بھی شدید قلت ہے۔ تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی سڑکیں فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...