وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
ملاقات کی توقعات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوگی۔
دوطرفہ تعاون کی جائزہ
توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔