کرنٹ لگنے سے اموات ، گیپکو پر 2کروڑ30روپے جرمانہ عائد ، متاثرہ خاندانوں کو 40لاکھ فی کس اور ایک فرد کو ملازمت دینے کا حکم

نیپرا کا گیپکو پر جرمانہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے گیپکو کے زیرانتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات کے معاملے پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ گیپکو کو 15 روز کے اندر نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں یہ جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ختم ہوچکا،وہ قیدہے،پی ٹی آئی کو آگے بڑھناہوگا،ایمل ولی خان

نیپرا کی سماعت اور فیصلے

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، نیپرا میں گیپکو کے زیرانتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ نیپرا نے شوکاز کے جواب میں گیپکو کا جواب مسترد کرتے ہوئے ان پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ اس کے ساتھ، نیپرا نے مرنے والے 6 شہریوں کے ہر خاندان کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم بھی دیا اور متاثرہ ہر خاندان کے وارث کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی۔

مجرم معلامات

نیپرا نے بتایا کہ گیپکو کے زیرانتظام علاقوں میں 2022-2023 کے دوران 9 اموات ہوئی تھیں، جن میں 6 شہری اور 3 گیپکو کے ملازمین شامل تھے۔ نیپرا نے 30 اگست 2023 کو جاری شوکاز نوٹس پر گیپکو کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...