لیسکو کا آپریشن، 24گھنٹوں کے دوران کتنے سوافراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا آپریشن
لاہور (طیبہ بخاری سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں نرس سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
پکڑے گئے ملزمان کی تفصیلات
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 590 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان میں سے 220 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 40 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پکڑے گئے کنکشنز میں 561 گھریلو، 16 کمرشل، 11 زرعی اور 2 انڈسٹریل کنکشنز شامل ہیں۔
مالی نقصان کا تخمینہ
بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 4 لاکھ 99 ہزار 289 یونٹس چارج کیے گئے، جن کی مالیت 2 کروڑ 18 لاکھ 2 ہزار 974 روپے ہے۔