وہ وقت دور نہیں جب چین معاشی سپر پاور ہوگا : اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا اہم بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں ہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے جارہا ہے، وہ وقت دور نہیں جب چین دنیا کی معاشی سپر پاور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال میں آدھا کے پی کے علاج کے لیے آیا ہوا ہے، شہری کا ویڈیو میں انکشاف
بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد میں چین کی ترقی اور عالمی قیادت کے سفر پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کا قیام دنیا کی تاریخ میں انقلابی تبدیلی کا حامل ہے، چیئرمین ماو اور ان کے انقلابی کامریڈز کی قیادت میں چینی عوام نے آزادی، عظمت اور عزت نفس کی غیر متزلزل جنگ لڑی۔
یہ بھی پڑھیں: جذباتی طور پر اسٹیشن پر عموماً 3 طرح کے افراد ہوتے ہیں، ایک وہ مسافر جو اپنوں سے آن ملتے ہیں جیسے برسوں کی جدائی کا روگ کٹ گیا ہو.
پاکستان اور چین کا ماضی
انہوں نے کہا کہ کچھ وقت نکالیں اور سوچیں کہ ہم دونوں ملکوں کی عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے اور چین نے ابتدا میں جن ممالک کی پیروی کرنے کی کوشش کی تھی، ان میں پاکستان ماڈل بھی شامل تھا، یہ بحث کسی اور وقت کےلئے چھوڑتے ہیں کہ اس ملک کے ساتھ کیا غلط ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جسپریت بمرا نے کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا
چین کی کامیابیاں
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بے شمار اقوام آج چین کی پیروی کر رہی ہیں، گزرے 75 سال میں نئے چین نے زندگی کے ہر شعبے میں غیر معمولی راستہ اپناتے ہوئے بے نظیر سنگ میل حاصل کیے ہیں اور دنیا کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی تار چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان گرفتار، مگر کن کن شہروں سے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
چین کی تیز رفتار ترقی
ان کا کہنا تھا کہ پچھلی کچھ دہائیوں میں چین میں روشنی کی رفتار سے تبدیلی اور انقلاب آیا ہے جو کہ ناقابل یقین ہے، کسی ملک کا اس رفتار کو پہنچانا ممکن نہیں ہے، ہم نے دیکھا کہ دنیا کے ایک حصے کی جانب سے اس کی ٹانگیں کھینچی گئیں، معزز سفیر نے بالکل ٹھیک کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے، چین کے خلاف ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے لیکن میرے الفاظ یاد رکھیں کہ وہ وقت دور نہیں جب چین دنیا کی معاشی سپر پاور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے ہسپتال منتقل
کمیونسٹ پارٹی آف چین کی قیادت
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چین کی دور اندیش قیادت میں چین نے نہ صرف انتہائی غربت پر قابو پایا ہے بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں جدت کی بنیاد رکھتے ہوئے اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
چینی افرادی قوت کے اثرات
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب چین کی افرادی قوت کو بہت سستا سمجھا جاتا تھا اور مغربی اقوام کی بہت سی صنعتیں چین میں لگائی جاتی تھیں مگر آپ جان کر حیران ہوں گے کہ پچھلی ایک دہائی میں چین میں فی کس آمدن اور معیار زندگی بہت بلند ہوا ہے اور پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش کی افرادی قوت چین سے بہت سستی ہے۔
پاکستان کے لئے چینی صنعتوں کی منتقلی
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں پچھلے 6،7 سال میں چینی افرادی قوت کی حامل صنعتوں کو منتقل کرنے کی بحث زور و شور سے شروع ہوئی اور پاکستان ان ممالک کے بہترین متبادل امیدوار تھا لیکن یہ الگ بحث ہے کہ پاکستان کے ساتھ کیا ہوا۔