ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومن کی ملاقات، عسکری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو

ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومن سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کا معاملہ، وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، جماعت اسلامی سے کیا کچھ طے پایا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
تعاون کی راہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، روس کے نائب وزیر دفاع کی قیادت میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے باعث کاٹھور سپرہائی وے ٹریفک کیلئے بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
مشترکہ فوجی مشقیں
آئی ایس پی آر کے مطابق، مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی معاونت کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ایئر چیف نے روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
تربیتی پروگرامز
ایئر چیف نے تعاون پر مبنی تربیتی پروگرامز، مشقوں اور صنعتی تعاون پر بھی گفتگو کی۔ روسی نائب وزیر دفاع نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ میں حالیہ پیشرفت کو سراہا۔
مستحکم شراکت داری کا عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق، روس کے نائب وزیر دفاع نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون اور باہمی دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔