پاکستان تحریک انصاف کے 43 کارکنوں کی ضمانت منظور

احتجاج کے دوران گرفتاریوں کا خلاصہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے دوران تھانہ وارث خان اور تھانہ ٹیکسلا سے گرفتار 43 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: موٹرسائیکل سوار 3 دوست نہرمیں گرگئے، دو جاں بحق
عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد شاہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ وارث خان سے گرفتار 3 کم عمر بچوں، حسنیں، زین العابدین اور احمد کو ڈسچارج کر دیا۔ تینوں کم عمر بچوں کی ہتھکڑیاں کھلوا کر رہا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرگئی، بچی جاں بحق، 7افراد زخمی
مچلکوں کی تفصیلات
عدالت نے تمام کارکنان کو تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش پر سانپ چھوڑ دیا
خواتین کارکنان کی ضمانت
دوسری جانب 28 ستمبر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 3 خواتین کارکنان کی بھی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے 3 خواتین کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
مچلکوں کے احکام
عدالت نے تینوں خواتین کارکنان نصرت، فرحت اور حسینہ کو پچاس پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔