کراچی: کلفٹن میں غیر ملکی باشندے لٹ گئے

کراچی میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کلفٹن میں کار سوار ملزمان نے 4 غیر ملکیوں سے لوٹ مار کی اور ان سے قیمتی اشیا اور ڈالر لے کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے انتخابات میں 6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب
واردات کی تفصیلات
واردات کی سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار نے چار غیرملکیوں کو روکا اور ملزمان نے کچھ پوچھنے کے بہانے غیرملکیوں سے لوٹ مار کی۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز، وزارت مذہبی امور نے بڑی خوشخبری سنا دی
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق ملزمان نے غیر ملکیوں سے ڈالر اور دیگر قیمتی سامان لٹ لی اور فرار ہوگئے، لوٹ مار کے دوران ملزمان نے ایک غیرملکی کو زدوکوب بھی کیا جس سے وہ معمولی زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے طیارے کا بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان
شہری کی ویڈیو
جائے وقوعہ پر موجود ایک شہری نے غیرملکیوں سے ہونے والی لوٹ مار کی ویڈیو بھی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان
پولیس کی تحقیقات
پولیس نے بتایا کہ اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہونے والے چاروں غیر ملکی پولینڈ کے شہری ہیں جبکہ انہوں نے پولیس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، تاہم پولیس نے واقعے کی فوٹیج ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
گاڑی کی شناخت
پولیس نے مزید بتایا کہ غیر ملکیوں سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والی گاڑی پرائیویٹ کمپنی کے نام پر ہے اور اطراف کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔