پرائیویٹ سکول ماہانہ اور داخلہ فیس کے علاوہ اضافی فیسیں وصول نہیں کرسکتے، نوٹیفیکیشن جاری

سندھ حکومت کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے نجی سکولوں میں وصول کی جانے والی اضافی فیسوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ میں 5335 ارب روپے کا بجٹ منظور، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
نوٹیفیکیشن کی تفصیلات
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔
والدین کی رہنمائی
کوئی بھی پرائیویٹ سکول اضافی فیس لے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو سکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔