پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 5 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارروائی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق قومی کپتان اولمپئین ناصر علی سمیت 5 افراد پر تاحیات پابندی لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن: 15 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا

پابندی کی وجوہات

فیڈریشن کے صدر طارق بغتی اور سیکریٹری اولمپئین رانا مجاہد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار متوازی فیڈریشن بنانے پر پانچ افراد پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے۔ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ان میں اولمپئین ناصر علی، اولمپئین خالد بشیر، اولمپئین سلیم ناظم، حیدر علی اور علی عباس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا، تین نومبر تک جاری رہے گی

سپورٹ کا ذکر

صدر کے مطابق کانگریس میں فیصلہ ہوا ہے کہ متوازی باڈی لانے والوں پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ ہمیں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کے مشیر رانا ثنا اللہ کی سپورٹ حاصل رہی، جبکہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ملاقات میں ہمیں تعاون کا یقین دلایا اور کراچی میں عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج دلانے میں ہماری مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت، آئیں آگے بڑھیں اور ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں: کیڈٹس کا پیغام

ہاکی اسٹیڈیم کی اہمیت

پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہاکی اسٹیڈیم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ملکیت ہے۔ لاہور اور کراچی میں ہاکی اسٹیڈیم کے حالات بھی ایک جیسے ہیں۔ کچھ وجوہات کی بنا پر سندھ کے کھلاڑی قومی ٹیم میں منتخب نہیں ہوتے۔ پاکستان ہاکی میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے۔

کامیابیوں کا ذکر

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے قومی ہاکی ٹیم کو مدعو کیا اور کامیابیوں کو سراہا، جبکہ میڈیکل سہولیات کے لیے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے سی ایم ایچ کے میڈیکل کارڈ بنوا کر دیے گئے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...