یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کبھی سن لیں گے فرصت میں۔۔۔

کیفِ سرمدی
یہاں ہے ایک کیفِ سرمدی صہبائے الفت میں
سکونِ زندگی ہے مست تر سازِ محبت میں
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی اجلاس کی اندرونی کہانی
اسیرانِ محبت
کشش کیا جانتے تھے وہ اسیرانِ محبت میں
کہ اٹھ آیا بالآخر گلستاں زندانِ وحشت میں
یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین اور فرحان سعید کتنے بچوں کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا
دخترِ رز کی باتیں
کیا کرتا ہے اکثر ذکر کیوں یہ دخترِ رز کا
یہ باتیں آئیں کب سے وعظِ سادہ طبیعت میں
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
غیر کو نہ لانے کی درخواست
جو کہتا ہوں نہ لاﺅ غیر کو مجھ تک تو کہتے ہیں
ملا کرتے نہیں ہم یوں کسی سے عین خلوت میں
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جب تک غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھے گا تب تک پرامن تعلقات ممکن نہیں: طیب اردوان
داستانِ دل
انہیں جب بھی سنانا چاہتا ہوں داستانِ دل
یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کبھی سن لیں گے فرصت میں
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو پانی کے بچاؤ کے لیے مراسلہ جاری کرنے کا حکم
دلِ آشفتۂ وحشی
دلِ آشفتۂ وحشی بڑا نازوں کا پالا تھا
خبر کیا تھی کہ ہوجائے گا یوں برباد الفت میں
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ ورلڈ ایونٹس دبئی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن “عید الاتحاد” کا انعقاد, سینکڑوں افراد کی شرکت
داورِ محشر کے سامنے
میں پیشِ داورِ محشر جو ان سے خوں بہا چاہوں
کہیں الٹے بگڑ بیٹھیں قیامت ہو قیامت میں
کلام
کلام : وقار حیدری مالیگانوی ( بھارت )