دنیا کی سب سے وزنی بلی انتقال کر گئی

دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بلی کا انتقال
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بلی 'کرَمبز' انتقال کرگئی ہے، اسے وزن کم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف مری پہنچ گئے
ریسکیو اور علاج
یہ غیر معمولی وزنی بلی روس کے شہر پرم کے ایک ہسپتال میں پائی گئی تھی جسے جانوروں کی امداد کرنے والے ایک گروہ نے کچھ دنوں پہلے ریسکیو کیا تھا۔
یہ روسی بلی سوشل میڈیا پر اس وقت مشہور ہوئی تھی جب اسے روسی ہسپتال کے تہہ خانے سے بچایا گیا اور وزن کم کرنے کی ڈائٹ پر رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ جی ایس پی پلس جاری رکھے، بھارتی جارحیت روکے: بلاول بھٹو
بلی کا وزن اور نام
'کرَمبز' کا روسی نام 'کروشِک' تھا اور اس کا وزن 17 کلو گرام تھا، جس کے باعث وہ حرکت کرنے سے بھی قاصر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جیسلمیر، امبالہ، جالندھر اور سرینگر، پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی
وزن میں کمی کی کوشش
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرَمبز نے اپنا وزن 7 پاؤنڈ کم کر لیا تھا۔
تاہم اس بلی کو اچانک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہفتے کے روز اس کی موت ہو گئی۔
صحت کے مسائل اور ماہرین کی رائے
اس حوالے سے ویٹرنری ماہرین نے کہا کہ بلی کے اندرونی اعضاء پر کینسر کی رسولیاں تھیں، جو زیادہ موٹاپے کے باعث ظاہر نہ ہو سکیں۔
اس بلی کے شیلٹر کے مالک نے کہا کہ ان رسولیوں کی وجہ سے غالباً بلی کے اعضاء فیل ہو گئے۔