دنیا کی سب سے وزنی بلی انتقال کر گئی
دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بلی کا انتقال
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بلی 'کرَمبز' انتقال کرگئی ہے، اسے وزن کم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
ریسکیو اور علاج
یہ غیر معمولی وزنی بلی روس کے شہر پرم کے ایک ہسپتال میں پائی گئی تھی جسے جانوروں کی امداد کرنے والے ایک گروہ نے کچھ دنوں پہلے ریسکیو کیا تھا۔
یہ روسی بلی سوشل میڈیا پر اس وقت مشہور ہوئی تھی جب اسے روسی ہسپتال کے تہہ خانے سے بچایا گیا اور وزن کم کرنے کی ڈائٹ پر رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی مشق اختتام پذیر
بلی کا وزن اور نام
'کرَمبز' کا روسی نام 'کروشِک' تھا اور اس کا وزن 17 کلو گرام تھا، جس کے باعث وہ حرکت کرنے سے بھی قاصر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا
وزن میں کمی کی کوشش
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرَمبز نے اپنا وزن 7 پاؤنڈ کم کر لیا تھا۔
تاہم اس بلی کو اچانک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہفتے کے روز اس کی موت ہو گئی۔
صحت کے مسائل اور ماہرین کی رائے
اس حوالے سے ویٹرنری ماہرین نے کہا کہ بلی کے اندرونی اعضاء پر کینسر کی رسولیاں تھیں، جو زیادہ موٹاپے کے باعث ظاہر نہ ہو سکیں۔
اس بلی کے شیلٹر کے مالک نے کہا کہ ان رسولیوں کی وجہ سے غالباً بلی کے اعضاء فیل ہو گئے۔








