سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، صدارتی امیدوار رؤف عطا کامیاب

اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ (انڈیپنڈنٹ گروپ) نے میدان مار لیا، جبکہ حامد خان گروپ دوسرے نمبر پر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی
ووٹنگ کا عمل
منگل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا انعقاد ہوا۔ صبح 8 بجے سے 5 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ سپریم کورٹ بار کی 5 نشستوں پر مجموعی طور پر 17 امیدوار آمنے سامنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑتال اور دھرنا شوق سے کریں لیکن عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیر اعلیٰ بلوچستان
امیدواروں کی تفصیلات
صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں محمد رؤف عطا امیدوار تھے، جبکہ حامد خان گروپ کے صدر کے امیدوار منیر احمد خان کاکڑ تھے۔
دیگر سیٹوں پر مقابلے
سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں تھے، جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چوہدری تنویر کے درمیان مقابلہ ہوا۔