عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا ، اسی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوب
عمران خان کی صحت پر تشویش
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا جس سے انکو الٹیاں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی نگرانی کروں گا، وزیراعظم شہباز شریف
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر بیان
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری تھے اس لئے آج یہاں آگیا، چار شہروں میں آج تاریخ تھی، یہ سب جعلی کیس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا منصوبہ
عمران خان کے ساتھ حمایت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی اور عمران خان بھی جلد رہا ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار، این او سی جاری
خواتین کے تحفظ کی ضرورت
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کو گرفتار کیا گیا، چودھری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا، سپیکر قومی اسمبلی اور خصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ ارکان کی حفاظت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں چھری کے وار سے 2خواجہ سرا قتل
بدعنوانی کی مذمت
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایک بد بو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔
علیمہ خان کا بیان
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی کہا تھا کہ 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی جبکہ انہیں دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔