ویلنسیامیں شدید سیلاب ،متاثرین کیلئے ریاست کے تمام وسائل بروہے کار لائیں گے:ہسپانوی وزیر اعظم

ہسپانوی وزیراعظم کی امداد کا وعدہ

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے طوفان ڈی اے این اے (DANA) سے متاثرہ تمام لوگوں کے لیے ریاست کے تمام وسائل اور "اگر ضروری ہوا تو یورپی یونین" سے مدد لینے کا وعدہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون ٹیچر کو دن دیہاڑے قتل کرنے والا گرفتار، بڑا انکشاف سامنے آگیا

متاثرہ علاقوں کی صورت حال

سپین کے صوبہ ویلنسیا میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں تغیانی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے متعدد ٹاؤن زیر آب آگئے ہیں۔ صوبہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب تک 62 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہیں۔ سینکڑوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئی ہیں۔ بلدیاتی ذرائع نے بتایا کہ ویلنسیا کے قصبے کولرا میں 26 افراد اور 11 جانوروں کو بچا لیا گیا ہے جو سیلاب میں پھنسے ہوئے تھے اور ان کی جانوں کو خطرہ تھا۔ سیکورٹی اور ہنگامی فورسز، میونسپل سروسز کے ساتھ مل کر رات بھر لوگوں کو بچانے کے عمل میں مصروف رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر: عطاء اللّٰہ تارڑ کا 9 مئی والا مقصد

عوام کے لئے ہدایات

سٹی کونسل نے عوام سے درخواست کی ہے کہ "انتہائی چوکس اور محتاط رہیں، اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، اور کاریں دریا کے آس پاس سے ہٹا دیں۔" شہر سے باہر اور دیہی سڑکوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے گریز کیا جانا چاہئے اور یہ کہ میونسپلٹی میں DANA کی صورتحال کے بارے میں پہلے بتائی گئی ہدایات نافذ رہیں۔ دفاتر بند رہیں گے اور صرف ایمرجنسی کیسز کو لیا جائے گا۔

موسمیاتی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کاتالونیا کی جانب بڑھ رہا ہے، لیکن اس کی شدت کم ہے۔ ژالہ باری، تیز ہواؤں اور طوفان کا بھی امکان ہے۔ الرٹ دوپہر 12 بجے سے دوپہر 1 بجے تک نافذ ہے، جس سے Baix Llobregat، Garraf، Barcelones، Vallès Occidental اور Alt Penedès کے علاقوں کو متاثر کرے گا۔ سٹی کونسل نے سمندر کی خراب حالت کے پیش نظر ہنگامی الرٹ فعال کر دیا ہے، 2.5 میٹر سے زیادہ لہروں کی توقع ہے۔ ساحلوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...