سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا اہم بیان

سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکرز کی ڈیمانڈ
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے، اس لئے ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے گینگ کی سرغنہ پکڑی گئی، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پاکستانی حیران پریشان
قید میں پاکستانی شہری
پاکستانی سفیر احمد فاروق نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی کسی نہ کسی جرم میں قید ہیں، کیونکہ ہر ملک کے قوانین ہیں، ان قیدیوں کی بڑی تعداد منشیات کے جرائم میں ملوث پائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو روزانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ تفصیل سامنے آ گئی
سفارت خانے کی کوششیں
احمد فاروق نے کہا کہ سفارت خانے کی جانب سے کمیونٹی پیغامات بار بار جاری کئے جاتے ہیں، ویڈیو پیغامات میں ان کو تلقین کی جاتی ہے کہ لوگ یہاں سے رزق حلال کما کر اپنے گھر والوں کو بھیجیں اور میزبان ملک کے قوانین کا احترام کریں تاکہ قید نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم
سالانہ ایمنسٹی کا عمل
احمد فاروق نے کہا کہ ہر سال ایمنسٹی کے تحت بہت لوگ رہا کئے جاتے ہیں مگر اتنے ہی دوبارہ گرفتار ہو جاتے ہیں۔
تعلیمی معیار کی اہمیت
پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے، اس لئے ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں۔