کے الیکٹرک کی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیپرا کا کے الیکٹرک کی درخواست کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے کے الیکٹرک کی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: 28 ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع
کے الیکٹرک کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کی ستمبر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، کے الیکٹرک حکام نے کہاکہ ستمبر میں ایل این جی سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے سے لی جانے والی بجلی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے فی یونٹ تھی، کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سے 23 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا معاملہ صرف کورٹ مارشل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سزا بھی ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
جماعت اسلامی کی تنقید
نمائندہ جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ نیپرا سماعت ایک فکسڈ میچ ہے، کے الیکٹرک کا من مانا ٹیرف منظور کیا گیا ہے، کے الیکٹرک نے انیس سال سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو نوازنے کیلئے سات سال کا لائسنس دیا ہے، نمائندہ جماعت اسلامی نے کہاکہ کے الیکٹرک کو دیا گیا جنریشن لائسنس مسترد کرتے ہیں۔
نیپرا کے ریمارکس
ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہاکہ اگر کسی کو ٹیرف پر اعتراض ہے تو ریویو فائل کردیں، کے الیکٹرک کی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔