ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درخواست مسترد: کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف
منی بجٹ کی ضرورت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے حکومت کو ہر حال میں منی بجٹ لانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
آئی ایم ایف کی قسط کی صورت حال
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر تک کا ہدف پورا نہ ہوا تو آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی وصولی میں مشکلات ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آنر کا نیا سمارٹ فون نئے فیچرز کے ساتھ متعارف، قیمت کتنی ہے؟
مالی سال کی کارکردگی
رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ایف بی آر کو 980 ارب روپے اکٹھا کرنا ہیں۔ اب تک ایف بی آر 775 ارب روپے اکٹھے کر سکا ہے۔
حکام کی کوششیں
ٹیکس وصولی ہدف پورا کرنے کیلئے آج شام تک 205 ارب روپے مزید اکٹھا کرنا ہیں۔ کوشش کرکے بھی ایف بی آر 850 ارب روپے اکٹھے کر سکے گا۔