پاک بحریہ نے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا
پاک بحریہ کی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کا زیرِ زمین بنکر اور 33 ٹھکانے تباہ، کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئرکرانے کا دعویٰ
ہنگامی مدد کی درخواست
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ذوالفقار ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ پر تھی جب ایرانی ماہی گیر کشتی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: راستے بند ، مزدور بے روزگار،مال تیار ، ملیں بند ، مالکان پریشان ، صنعتوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی
تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی کشتی اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر تھی۔ کشتی نے ایک رکن کے شدید زخمی ہونے اور انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکل کا بھی فٹنس ٹیسٹ کروانا ہوگا، ابھی سے تیاری کر لیں
طبی اور تکنیکی مدد
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے ایرانی ماہی گیروں کو طبی امداد دی اور عملے نے تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت بھی کی۔
پاک بحریہ کا عزم
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔ امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔








