پاک بحریہ نے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا

پاک بحریہ کی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
ہنگامی مدد کی درخواست
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ذوالفقار ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ پر تھی جب ایرانی ماہی گیر کشتی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 14پیسے کمی کی منظوری دیدی
تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی کشتی اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر تھی۔ کشتی نے ایک رکن کے شدید زخمی ہونے اور انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قریبی رشتہ دار کی دوستوں کے ساتھ 17 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا
طبی اور تکنیکی مدد
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے ایرانی ماہی گیروں کو طبی امداد دی اور عملے نے تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت بھی کی۔
پاک بحریہ کا عزم
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔ امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔