عظمٰی بخاری ہمارے لیے وزیر نہیں بہن کی طرح ہیں:صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا لاہور پریس کلب میں شرکت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آلہ لاہور پریس کلب کے پروگرام "میٹ دی پریس" میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 40منٹ لائن میں کھڑے رہے
پریس کلب کے صدر کا بیان
اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ عظمیٰ بخاری ہمارے لیے وزیر نہیں ہیں بلکہ بہن کی طرح ہیں۔ یہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، ان کا رویہ ہمیشہ ایک جیسا ہی رہا ہے۔ کلب اور صحافیوں کے کسی بھی مسئلے اور حقوق کے لیے ان کی کاوشوں کی مثال نہیں ملتی۔ یہ بہترین صحافی دوست وزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 17 سالہ ملازمت کے دوران مجھے ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ کی شخصیت نے بے حد متاثر کیا، پروجیکٹ پروگرام پلاننگ اور اْن کو مکمل کروانے میں کمال حاصل ہے
وزیر اعلیٰ کی گرانٹ کا شکریہ
ہم وزیراعلٰی مریم نواز کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے لاہور پریس کلب کو 5 کروڑ روپے کی گرانٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق
صحافیوں پر الزام کا ذکر
ارشد انصاری نے کہا کہ ایک سازش کے تحت عظمیٰ بخاری پر صحافیوں کو دھمکی دینے کا غلط الزام لگایا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے بطور وزیر جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات کی موجودگی
اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔








