پنجاب کابینہ کا 19واں اجلاس، گوردواروں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم، آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانے کی منظوری
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کابینہ نے 3 نئے کابینہ ممبرز شاہد تارڑ، سلمیٰ بٹ، ثانیہ عاشق کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
پنجاب روڈز سیفٹی اتھارٹی کا قیام
اجلاس میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی پنجاب روڈز سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پی آر ایس اے روڈز سیفٹی، وہیکلز سیفٹی اور ڈرائیورنگ ٹریننگ سکول کے لئے اقدامات کرے گی۔ پی آر ایس اے روڈز کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اہتمام کرے گی اور سٹینڈرڈ وہیکلز ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی قائم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ٹریفک حادثات کی روک تھام
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ٹریفک حادثات میں روزانہ جاں بحق ہونے والوں کا تناسب اوسطاً 10 ہے۔ پی آر ایس اے کی 14 رکنی سپیشل کمیٹی کی سربراہی منسٹر ٹرانسپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب آفس کا دورہ
اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی
وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں گوردواروں اور دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم دیا۔ اجلاس میں فنکاروں کے لئے آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی اور فنکاروں کے لئے امدادی گرانٹ بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما
فنکاروں کی فلاح و بہبود
وزیر اعلیٰ نے فنکار کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی بھی طلب کر لی ہے۔ لاہور آرٹ کونسل انڈومنٹ فنڈ بورڈ کا اختیار منسٹر انفارمیشن کو دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
علیل اداکار شفقت چیمہ کی خیریت
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے علیل اداکار شفقت چیمہ کی خیریت بھی دریافت کی۔ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2024 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اسناد جعلی قرار، الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نا اہل کر دیا
صوبے میں سیوریج سسٹم کی بہتری
صوبے کے مختلف شہروں میں سیوریج سسٹم کے ایشوز حل کرنے کی منظوری دی گئی، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ نے پلان طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کر دیا،: اسرائیلی میڈیا
ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی
وزیر اعلیٰ نے بہترین "کے پی آئی" پرفارمنس پر پانچ ڈپٹی کمشنرز کو سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیئے۔ بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر اول، مری کے ڈپٹی کمشنر ظہیرالحسن شیرازی دوسرے، میانوالی کے ڈی سی خالد تیسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شیخ مجیب الرحمن نے بڑی سختی سے کہا کہ اگر میرے جلسے کو خراب کیا گیا تو پھر مولانا مودودی کا طیارہ ڈھاکہ میں لینڈ نہیں کر سکے گا
پنجاب میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی
کابینہ نے ایل ڈی اے کمیشن کی تمام کیس ایک سال کے اندر مشروط منظوری دی۔ دریاؤں کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی بند بنانے کی منظور دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ معاہدہ خلیج کے 6 ملکوں تک وسیع ہوگا، صحافی سلمان غنی کا دعویٰ
آئی سنٹر کی اراضی کی الاٹمنٹ
پنجاب میں آئی کینسر اور دیگر امراض چشم کے علاج کے لئے آئی سنٹر کو اراضی کی الاٹمنٹ کی مشروط منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرہ اصغر کی اپنی دوست سے آخری گفتگو سامنے آگئی
کسانوں کے لئے اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سپر سیڈر کاشتکاری کے لئے بہت بڑا منصوبہ ہے، کسان کارڈ سے 10 ارب روپے کی خریداری ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاں دماغ غلام ہوں وہاں زنجیروں کی ضرورت نہیں ہوتی
بین الاقوامی معیار کی سکوائش فیسلٹی
کابینہ اجلاس میں لاہور گیریژن گرین میں بین الاقوامی معیار کی سکوائش فیسلٹی سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا موجودہ صورتحال پر بیان سامنے آگیا۔
خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر انعام
اجلاس میں انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر انعام بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا
سیکیورٹی ڈیوٹی میں بہتری
کابینہ نے سیکیورٹی ڈیوٹی کے لئے پرانی جیمر گاڑیوں کو تبدیل کرنے کی منظوری دی۔
بہترین کارکردگی کے انعامات
بہترین "کے پی آئی" پرفارمنس پر ڈپٹی کمشنر کو دو ماہ کی اعزازی تنخواہ بھی دی جائے گی۔








