پولیو ٹیم سے ناروا سلوک پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

پولیو ٹیم پر حملہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ناظم آباد بلاک 3 میں پولیو ٹیم سے ناروا سلوک پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چوتھی جماعت کے بچے کی ڈرائنگ بہتر ہوگی، عمران عباس کا کراچی ائیرپورٹ پر لگی پینٹنگ پر تبصرہ
خاتون کا پولیو ٹیم سے رویہ
پولیس کے مطابق ایک خاتون فرحانہ نے اپنے بچوں کو نہ صرف پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا بلکہ پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل پر تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار
خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے دھمکیاں
خاتون کے شوہر عمران اور اس کے بھائی ارسلان نے پولیو ٹیم کو دھکے دیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع
لاہور میں پولیو ٹیم پر تشدد
ادھر لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیو ٹیم پر تشدد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیو ورکرز نے اپنے ساتھیوں پر تشدد کے خلاف فیروز پور روڈ پر احتجاج کیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: منفرد نائٹ رن : وفاقی دارالحکومت کی رات روشنیوں سے بھر گئی
احتجاج کے دوران ہنگامہ
ٹریفک میں پھنسے وکلاء مظاہرین سے الجھ پڑے، وکلاء اور مظاہرین میں ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے کو مکے اور تھپڑ مارے گئے۔
پولیو ورکرز کا مطالبہ
پولیو ورکرز نے پولیو ٹیم پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔