اس دفعہ ہم کفن باندھ کر فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں گے: علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عزم کی باتیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس دفعہ ہم فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں گے، اب انقلاب کا وقت بہت جلد آئے گا، اس بار کفن باندھ کر نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئی ہیں، کے پی حکومت کی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں پیش
ملک کی اقتصادی صورتحال
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، صوبے میں بہت جلد سرمایہ کاری بحال کریں گے۔ صوبے کے وسائل بڑھانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کی باری آ گئی
صوبے کی خودمختاری اور عوامی جنگ
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کی خودمختاری ضروری ہے، ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔ پاکستان میں آئین کی پاسداری اور قانون کی عمل داری چاہتے ہیں۔ ہماری یہ جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی، یہ جنگ ہم جیتیں گے، کیونکہ یہ ہماری ذاتی جنگ نہیں بلکہ عوام کی جنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قومی ترقی و استحکام کی بنیاد ہیں: ابراہیم حسن مراد
فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب
ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا وقت مقرر ہے، فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے۔ اس دفعہ ہم فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں گے، اگر ہم واپس نہ آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لینا۔ ہمارے اندر جو خون ہے وہ سرخ ہے، سرخ رنگ کا مطلب ہے کہ اب انقلاب کا وقت بہت جلد آئے گا۔
طلبا یونین کی بحالی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ طلبا ہمارے ملک کا حصہ ہیں، ہم طلبا یونین بحال کریں گے۔








