آئی ایم ایف نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیشگوئیوں پر نظرثانی کرلی
آئی ایم ایف کا معاشی اشاریوں پر نظرثانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیش گوئیوں پر نظرثانی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آئینی عدالت کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ
افراط زر کا تخمینہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کے لیے افراط زر کا تخمینہ 12.7 فیصد لگایا تھا جسے نظرثانی کے بعد 9.5 فیصد کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈسبلٹیز کا تیسرا اجلاس
معاشی صورتحال میں استحکام
اعلامیے کے مطابق نظر ثانی کے بعد آئی ایم ایف کے اندازے اور تخمینے وزارت خزانہ کے معاشی تخمینوں سے قریب تر ہوگئے ہیں اور معاشی صورتحال سے مالیاتی استحکام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بین الاقوامی گول میز کانفرنس، دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت
بجٹ میں ایڈجسٹمنٹ کا سوال
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے وسط میں بجٹ میں کسی قسم کی ایڈجسٹمنٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
شرح سود اور قرض کے حصول کی لاگت
دوسری جانب وزارت خزانہ کے اعلامیے میں گرتی ہوئی شرح سود اور قرض کے حصول کی لاگت میں کمی معیشت کے لیے نیک شگون قرار دی گئی ہے۔








