سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے تعمیر شدہ قونصلر ہالز کا افتتاح کردیا گیا

نئے قونصلر ہالز کا افتتاح

دبئی (طاہر منیر طاہر) سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے تعمیر شدہ اور تزئین و آرائش شدہ قونصلر ہالز کا افتتاح گزشتہ دنوں ابوظہبی میں کیا گیا- یہ حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی الانصاری ایکسچینج کی مشترکہ کوشش تھی جو متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں بشمول تارکین وطن کو مالی خدمات فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کے احتجاج میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا بڑا انکشاف

افتتاحی تقریب

سفیر فیصل نیاز ترمذی اور الانصاری ایکسچینج کے سی ای او راشد الانصاری نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اور قونصلر ہالز کے پاسپورٹ اور تصدیقی حصے کا دورہ کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور اماراتی شہریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتحی نے سپرہٹ گانے ’دلبر‘ کی شوٹنگ سے انکار کی وجہ بتادی

سفیر کا خطاب

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی تارکین وطن کو موثر اور سازگار اور پرامن ماحول میں قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ان ہالز کو کیو مینجمنٹ سسٹم (QMS) سے بھی لیس کیا گیا ہے اور بیٹھنے کی گنجائش کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور الانصاری ایکسچینج کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

الانصاری ایکسچینج کا کردار

الانصاری ایکسچینج کے سی ای او جناب راشد الانصاری نے پروجیکٹس میں شامل لوگوں کی مشترکہ کوششوں اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے متعدد اداروں کے قیام میں ان کے کردار پر پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے الانصاری ایکسچینج کے عزم کا یقین دلایا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...