خاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ، سیکیورٹی سٹاف نے گیٹ پر روک لیا، توہین عدالت کا نوٹس جاری

خاتون محتسب کی جانب سے نوٹس جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون محتسب پنجاب نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی دھول بیٹھ نہیں رہی، کیا امریکی اسٹیبلشمنٹ صدر ٹرمپ کی باتیں مانے گی ۔۔۔؟ مظہر برلاس نے اہم انکشاف کر دیا
نوٹس کی تفصیلات
نوٹس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو 5 نومبر کو خاتون محتسب کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ نوٹس خاتون محتسب کے یونیورسٹی گیٹ سے اندر داخل نہ ہونے کے معاملے پر جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ افتخار ٹینس چیمپئن شپ: کوالیفائرز کی شاندار کارکردگی کے بعد مین ڈرا مکمل
سیکیورٹی عملے کی کارروائی
خاتون محتسب نے جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے اچانک دورے کے دوران وائس چانسلر کے حکم پر سیکیورٹی سٹاف کی جانب سے یونیورسٹی گیٹ سے اندر داخل نہ ہونے دیا جانے کی شکایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
خاتون محتسب کا موقف
خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے کہا کہ ہراسانگی قانون 2010 کے تحت کام کی جگہ پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے محتسب کسی بھی ادارے میں بلا اطلاع جا سکتی ہیں تاکہ ہراسمنٹ ایکٹ پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔
تعلیمی اداروں میں تحفظ
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اگر کوئی ادارہ تعاون سے انکار کرتا ہے تو اسے توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نوٹس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ادارے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔